ہمیں پرانے دن واپس لوٹا دیں وہی ہمارے لئے اچھے دن ہیں : سی یم ابراہیم

03:11PM Sat 26 Aug, 2017

بنگلور:(بھٹکلیس نیوز) کرناٹک کے اگلے انتخابات تاریخی ہوں گے پورے ملک کی نظریں کرناٹک کی طرف لگی ہیں ایلکشن جیتنے کیلئے کانگریس پارٹی کو کافی محنت کرنی پڑے گی۔ یہ بات کانگریس کے نومنتخب یم یل سی جناب سی یم ابراہیم نے اُردو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتائی انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں بی جے پی اقتدار پر آنے کیلئے ایڑی چوٹی کا زور لگا رہی ہے اور تمام حربے استعمال کئے جارہے ہیں۔ جناب ابراہیم نے الزام لگا یا کہ ملک میں ایک طرف فرقہ واریت کو فروغ دے کر لوگوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور دوسری طرف سی بی آئی، آئی ٹی ، ین اے یس جیسی سرکاری ایجنسیوں کو استعمال کرکے خوف پید ا کیا جارہا ہے او ر نیشنل میڈیا بھی مودی کے اشارے پر کام کررہا ہے ملک میں بے روزگار ی اور مہنگائی میں اضافہ ہوگیا ہے پیڑول کی قیمتں بڑھ گئی ہیں ۔جناب ابراہیم نے کہا کہ مودی نے ملک میں اچھے دن لانے کی بات کی تھی ہم کہیں گے پرانے دن ہی کو واپس لوٹادیں وہی ہمارے لئے اچھے دن تھے جناب ابراہیم نے کہاکہ کرناٹک میں بی جے پی متحد نہیں ہے پھوٹ کا شکار ہے اسی لئے امت شاہ کو سامنے رکھا گیا ہے جناب ابراہیم نے کہا کہ کرناٹک میں سدرا میا حکومت نے لوگوں کی فلاح بہبودی کیلئے کئی ایک پروگرام شروع کئے ہیں اور عوام مطمیں ہیں جب ان سے دریافت کیا گیا کہ آپ کو وزارت میں لیا جائے گا تو انہوں نے کہاکہ میں اقتدار میں رہ چکا ہوں ۔مجھے خواہش نہیں ہے اگر ذمہ داری دی جاتی ہے تو اس کو نبھانے کے لئے تیار ہوں ۔ انہوں نے بتایا کہ الیکشن سے قبل کانگریس پارٹی کو متحرک کرنے ووٹروں کے اندر بیداری پیدا کرنے کیلئے وہ ریاست کے مختلف اضلاع کا دورہ کریں گے۔