سعودی عرب میں ملازمت کے لیے مقیم امریکی انجینیر مشرف بہ اسلام
03:37PM Tue 26 Jul, 2016
87 سالہ البرٹ ھنس نے اپنا اسلامی نا “محمد” رکھا ہے
ریاض:سعودی عرب میں گذشتہ 55 سال سے ملازمت کی خاطر سکونت پذیر ایک امریکی الیکٹریکل انجینیرنے اسلام قبول کیا ہے۔ قبول اسلام کے بعد امریکی نو مسلم نے اپنا نام نبی اکرم صلی اللہ و علیہ وسلم کی نسبت سے ’محمد‘ رکھا islamہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق 87 سالہ البرٹ ھنس سنہ 1961ء میں امریکا سے سعودی عرب منتقل ہوئے جہاں انہوں نے پچپن سال سعودی عرب میں گذارے۔ اس دوران الحمراء شہر میں ان کا ایک دینی دعوت وارشاد مرکز میں بھی آنا جانا رہا۔ انہوں نے اسلامی تعلیمات کا باریک بینی سے مطالعہ جاری رکھا۔ آخر کار سیرت النبی اور اسلام کے اخلاق حسنہ سے متاثر ہو کر اسلام قبول کرنے کا فیصلہ کیا۔
نو مسلم امریکی انجینیر کا کہنا ہے کہ اسلام کی جس چیز نے انہیں سب سے زیادہ متاثر کیا وہ مسلمانوں اور اسلام کا حسن اخلاق ہے، جس کی مثال کسی دوسرے مذہب میں نہیں ملتی۔