ہبلی میں انٹرکالجیٹ تیراکی مقابلہ میں بھٹکل انجمن کالج بنی چمپئین؛محمد اشفاق ابو کو ملا یونیورسٹی بلیو کا خطاب
03:55PM Thu 26 Sep, 2019
بھٹکل/ہبلی: 26 ستمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) کرناٹکا یونیورسٹی دھارواڑسے منسلک کالجوں کے مابین تیراکی مقابلے میں انجمن آرٹس سائنس اینڈ کامرس کی ٹیم نے تیراکی کے تمام مقابلوں میں جیت حاصل کرتے ہوئے چمپئن کا خطاب اپنے نام کیا ہے۔
کالج کی اس ٹیم میں محمد اشفاق ابو سمیت عبدالربیت سعدا،عبدالمحیط رکن الدین، محمد سفیان گوائی، موحمد الیاس موٹیا،محمد ذیشان،محمد انوفاور محمد افنان شریک تھے۔
واضح رہے کہ اس میں بی کام سکینڈ ائیر کے طالب علم اشفاق ابن محمد اسلم ابو نے تیراکی کے مقابلہ میں یونیورسٹی بلیو کا خطاب جیتا ہے۔
ہبلی کے راج نگرمیں واقع گورنمنٹ فرسٹ گریڈ کالج کی جانب سے منعقد کیے گئے تیراکی کے اس مقابلے میں 14کالجوں کے 52طالب علم اور 5کالجوں کی 6طالبات نے حصہ لیا تھا۔ میزبان کالج کی پرنسپال پی بی کلیانی شیٹی اور فلیاش سوئمنگ پول کے مالک گوپال دیوٹے کے ہاتھوں سے جیتنے والے طلبہ کو انعامات تقسیم کیے گئے۔
ان کی اس کامیابی پر انجمن کے صدر و سکریٹری اور انتظامیہ اراکین نے طلبہ کو مبارکباد دی ہے ۔