ایس ایس ایل سی اور پی یو سی کے امتحانات پھر ایک بار ملتوی: مئی میں ہونے کے امکانات
01:54PM Fri 10 Apr, 2020
بھٹکل: 10 اپریل، 20 (آئی اے این ایس) ملک بھر میں 21 دن کے لاک ڈاؤن کے بعد مزید دو ہفتوں کے لاک ڈاؤن ہونے کے امکانات کے پیش نظر ایس ایس ایل سی اور پی سی دوم کے امتحانات پھر ایک بار اپریل سے مئی مہینے تک کے لیے ملتوی کردیے گئے ہیں۔
وزیر برائے پرائمری و سکینڈری تعلیمات مسٹر ایس سریش کمار کی اطلاع کے مطابق ملک میں کورونا کی بڑھتی رفتار کو دیکھتے ہوئے ہوئے 14 اپریل کو ختم ہونے والے 21 روزہ لاک ڈاؤن کے آگے بڑھنے کے خدشات بہت زیادہ ہیں جس کی جانب وزیر اعلیٰ نے اشارہ بھی کیا ہے اس لیے اس کو مد نظر رکھتے ہوئے تمام امتحانات کو مئی کے مہینے تک کے لیے ملتوی کیا جارہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ امتحانات کی حتمی تاریخ کا ایک ہفتہ پہلے اعلان کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ اس سال ایس ایس ایل سی کے لیے آٹھ لاکھ طلبہ امتحان دے رہے ہیں۔ جبکہ پی یو سی دوم کا آخری امتحان ہونا باقی ہے۔
اس کے علاوہ سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای کے بھی دسویں اور بارہویں کے امتحانات ملتوی کیے گئے ہیں جن کی تاریخوں کا ابھی اعلان نہیں ہوا ہے۔