گوری لنکیش قتل کا معاملہ جانچ ٹیم نکسلیوں سے متاثرہ علاقو ں سے واپس آئی
03:35PM Thu 21 Sep, 2017
بنگلور( بھٹکلیس نیوز ):۔ صحافی اور متفکر گوری لنکیش کے قتل معاملہ کی جانچ کررہی خصوصی جانچ ٹیم ( ایس آئی ٹی ) کی الگ ٹیم نے مکمل جانچ کرنے کے بعد نکسلیوں سے متاثرہ علاقوں سے خالی ہاتھ لوٹی ہے ور اسے قاتلو ں کے تعلق سے کوئی جانکاری نہیں ملی ہے۔اس ٹیم نے گور ی لنکیش کے قتل میں نکسلیوں کے ملوث ہونے کی شک کی بنیاد پر نکسلی سرگرمیوں سے متاثرہ اضلاع چکمگلور اڑپی اور جنوبی کینرا ضلع کا دورہ کیا او ر وہاں کے لوگوں سے پوچھ تاچھ کی اور نکسلیوں سے تعلق رکھنے والے کئی لوگوں سے بھی پوچھ تاچھ کی مگر کوئی اہم سراغ نہیں ملا۔ اس کے علاوہ اڑپی میں واقع نکسلیوں کی سرگرمیوں کو روکنے کے لئے قیام میں لائے گئے پولیس ہیڈ کوارٹرس جاکر وہاں کے اعلیٰ افسران اور دیگر ملازمین سے ہی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تینوں اضلاع کے تمام پولیس تھانوں کا دورہ کیا گیا۔ اس خصوصی ٹیم نے تمام جانچ کے بعد اس نیتجے پر پہنچی ہے کہ اس قتل معاملہ میں نکسلیوں کا ہاتھ نہیں ہے۔دوسری طرف ان اضلاع میں گذشتہ چار سالوں سے کسی بھی طرح کی نکسلی سرگرمیوں کو نہیں دیکھا گیا اور گذشتہ سال پولیس اہلکاروں کی جانب سے مانگوں کو لیکر کئے گئے دھرنے کے حمایت میں اڑپی ضلع میں ایک بیانر لگایا گیا تھا اس کے علاوہ کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔جو نکسل اہم دائرے میں آنا چاہتے تھے وہ آچکے ہیں اور جو نہیں آنا چاہتے تھے ۔ان تینوں اضلاع کو چھوڑ کر کیرل اور ٹمل ناڈو کے لئے چلے گئے ہیں اور اہم دائرے میںآئے سری مئے ناگراج۔نورشی دھر۔ کنیاکماری۔پدمانابھ اور دیگر لوگ خو د کو قانون کے حوالے کیا تھا۔ ان تمام لوگوں کو اہم دائرے میں لانے میں گوری لنکیش نے اہم کردار کیا تھا ۔دوسری طرف حکومت کی جانب سے خودکو قانون کے حوالے کئے نکسلیوں کو خصوصی پیکج نہ ملنے کی وجہ سے ناراض ہوکر گوری لنکیش کاقتل کئے جانے کا شعبہ کیا جارہا تھا مگر خود کو قانون کے حوالے کئے نکسلیوں نے خصوصی پیکج لینے سے انکار کیا تھا اور حکومت خصوصی پیکج دینے کیلئے تیار تھی۔پھر بھی ایس آئی ٹی نے نورشری دھر، کنیا کماری، سری منے ناگراج اور دیگر سابق نکسلیوں سے بھی پوچھ تاچھ کی تھی ان تمام کے بیانات کی ویڈیوریکارڈنگ کی گئی ہے اور ان کے قریبی ساتھیوں سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی۔ دوسری طرف صرف چار ماہ قبل گوری لنکیش نے نکسلیوں سے ملاقات کرکے انہیں اہم دائرے میں آنے کی گذارش کی تھی اس موقعہ پر نکسلیوں نے گوری لنکیش پر حملہ کیا تھا اور اس وقت اس کے ساتھ گئے دیگر لوگوں نے اس کی حفاظت کی تھی۔