مئی کے پہلے ہفتہ میں دسویں کے نتائج کا ہوگا اعلان
02:13PM Wed 24 Apr, 2019
بنگلور؍ بھٹکل: 24 اپریل، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) ریاستی محکمہ تعلیمات برائے ثانوی درجات کی جانب سے دی گئی اطلاع کے مطابق اس بار کی دسویں جماعت کے نتائج کا اعلان مئی کے پہلے ہفتہ میں کیا جائے گا۔
اس سے قبل پرچوں کی جانچ کا مرحلہ 23/اپریل کو مکمل ہوچکا ہے جس کے بعد 02/مئی،2019 کو نتائج آنے کے امکانات ہیں۔
خیال رہے کہ اس بار ریاست میں مجموعی طور پر 8.41 لاکھ طلبہ نے دسویں کے امتحانات میں شرکت کی ہے۔