کانگریس عہدیداروں کے لئے وسنت نگر میں کرائے کا فلیٹ لیا گیا
03:38PM Thu 20 Jul, 2017
بنگلور( بھٹکلیس نیوز):۔ پردیش کانگریس کمیٹی نے کانگریس کے عہدیداروں کے لئے وسنت نگر میں ماؤنٹ کالج کے پاس کے اپارٹمنٹ میں کرائے کا فلیٹ لیا ہے اور ماہانہ کرایہ 95ہزار روپےئے ہے۔بتایا جاتا ہے کہ کانگریس کے جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال جو ریاست میں پارٹی معاملات کے انچارج بھی ہیں۔وہ اپنی ٹیم کے دیگر چار اراکین کے ساتھ اسی فلیٹ میں قیام کریں گے۔نئی دہلی سے کانگریس کے عہدیداران جو بھی بنگلور کا دورہ کرتے تھے انہیں فائیو اسٹار ہوٹلوں میں قیام کرنا پڑتا تھا اور اس کے لئے بڑی رقم خرچ کرنی پڑتی تھی۔ دوسری طرف اپوزیشن پارٹوں کی نکتہ چینی کا بھی سامنا کرنا پڑسکتا تھا اس لئے فلیٹ کرائے پر لیکر پردیش کانگریس کے صدر ڈاکٹر جی پرمیشور نے عمدہ کام کیاہے۔ اس فلیٹ میں چار ماسٹر بیڈ روم۔ایک ہال ۔ایک ڈائننگ ہال۔ بالکونی اور باہر کشادہ لان بھی ہے۔یہاں دو چوکیداروں کو مقرر کیا گیا ہے۔اس فلیٹ کے لئے ضروری تمام چیزوں کی خرید کی گئی ہے۔ اے سی ۔ فرج ۔ پنکھے ۔قالین۔ پردے ۔ جھومرس اور دیگر چیزوں کو خرید کر اسے لگایا گیا ہے۔ اب کانگریس کا جو بھی عہدیدار آئے گا اب اسی فلیٹ میں رہیگا۔ ہر قسم کا پکوان تیار کرنے کے لئے دو باورچی کو بھی مقرر کیا گیا ہے۔ گھریلو کام کاج کے لئے دو افراد کو بھی رکھا گیا ہے۔ اس فلیٹ میں پارٹی عہدیداروں کی میٹنگ ہوگی اور اسمبلی انتخابات کی تیاری کے لئے منصوبہ بندی اور کامیابی حاصل کرنے کیلئے پارٹی لیڈروں کے ساتھ تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ پارٹی کے اندرونی معاملات کو پوشیدہ رکھنے کے لئے بھی ضروری اقدامات کئے جارہے ہیں۔کیمپے گوڈا انٹر نیشنل ایر پورٹ سے کانگریس عہدیداروں کو اس فلیٹ تک لانے کے لئے ایک کار کا بھی بندوبست کیا گیا ہے ۔یہ فلیٹ پردیش کانگریس کمیٹی کے دفتر سے بہت قریب ہے اور صرف 10منٹ میں پارٹی دفتر کو پہنچ سکتے ہیں۔ اس فلیٹ کے لئے تمام سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ اس فلیٹ کے لئے 25لاکھ روپیوں کا اڈوانس دیا گیا ہے اور صرف ایک سال تک کیلئے یہ فلیٹ کرائے پر لیا گیا ہے۔