اکشردھام مندر دہشت گردانہ حملہ کے الزام میں عبد الرشید اجمیری کو ہوائی اڈہ پرکیا گیا گرفتار

12:25PM Sat 4 Nov, 2017

احمد آباد: گجرات کے دارالحکومت گاندھی نگر میں واقع مشہور اکشردھام مندر پر ستمبر 2002 میں ہوئے دہشت گردانہ حملے کی سازش کے الزام میں آج سردار ولبھ بھائی پٹیل ہوائی اڈے سے پولیس نے ایک شخص کو گرفتار کرلیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق خفیہ اطلاع کی بنیاد پر سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض سے ایک پرواز کے ذریعہ یہاں پہنچے عبدالرشید اجمیری کو پولیس کی کرائم برانچ نے گرفتار کر لیا۔ اسے پوچھ تاچھ کےلئے لے جایا گیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گاندھی نگرمیں وزیراعلی کی رہائش گاہ سے بالکل نزدیک واقع اس مندر پر 24ستمبر 2002 کو ہوئے دہشت گردانہ حملے میں دو دہشت گردوں سمیت 30سے زیادہ افراد ہلاک ہوگئےتھے۔ اس معاملہ میں پوٹا عدالت نے چھ قصورواروں میں سے تین کو پھانسی اور دیگر کو عمر قید کی سزا دی تھی جسے عدالت نے بھی برقرار رکھاتھا ، لیکن بعد میں ہائی کورٹ نے انہیں بری کردیا تھا۔
 قابل ذکر ہے کہ 1992میں مندر کی سلور جوبلی تقریب میں گزشتہ دو نومبر کو ہی وزیراعظم نریندرمودی نے شرکت کی تھی۔