بھٹکل میں جدید طبی سہولیات سے آراستہ لائف کئیر ڈائگنو سٹک اینڈ ہیلتھ سنٹر کا افتتاح

04:19PM Sun 1 Mar, 2020

بھٹکل: یکم مارچ،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل میں جدید  طبی سہولیات سے آراستہ  اسپتال لائف کئیر ڈائگنو سٹک اینڈ ہیلتھ سنٹر کا افتتاح آج بعد نماز فجرقاضی جماعت المسلمین جناب مولانا اقبال ملا صاحب کی دعا کے ساتھ ہوا۔ اس موقع پر صبح 11؍بجے افتتاحی تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف ڈاکٹروں ،علماء کرام اور ذمہ داران نے شرکت کرتے ہوئے اسپتال کے منتظمین کو مبارکباد دی اور نئی سہولیات کو دیکھ کر خوشی کا اظہار کیا۔   واضح رہے کہ جالی روڈ پر واقع اس خوبصورت اسپتال میں حادثات کے وقت ایمرجنسی وارڈ، آؤٹ پیشنٹ کلنک، گائناکولوجسٹ ، او ٔ بی یونٹ،فزیاتھیراپی یونٹ، سپر اسپشلسٹ وزٹنگ ڈاکٹرس، اڈوانس ڈنٹل اینڈ ایمپلانٹس،  ہائی ٹک لیباریٹوری ، اڈوانس ڈیجٹل ایکسرے ، الٹرا ساؤنڈ اسکیاننگ، ڈے کئیر وغیرہ جیسی سہولیات دستیاب ہیں۔ افتتاحی تقریب میں خلیفہ جماعت المسلمین بھٹکل کے قاضی مولانا خواجہ معین الدین اکرمی مدنی، مجلس اصلاح وتنظیم کے صدر جناب ایس ایم سید احمد پرویز، جامعہ اسلامیہ بھٹکل کے ناظم ماسٹر شفیع شاہ بندری پٹیل ، انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے نائب صدر  جناب صادق پلور، انجمن کے ایڈیشنل جنرل سکریٹری  جناب اسحق شاہ بندری مولانا عزیز الرحمان رکن الدین ندوی ،جناب عبدالحکیم مومن ،سرکاری اسپتال کی میڈیکل آفیسر ڈاکٹر سویتا کامت، ڈاکٹر سنہیا ،  جناب سلمان جوباپو،  جناب الطاف مصباح،  جناب جیلانی کوبٹے وغیرہ موجود تھے۔