کلین بھٹکل مہم کے تحت آج قومی شاہراہ پر ہوئی صفائی
03:35PM Thu 18 Aug, 2016
بھٹکلیس نیوز / 18 اگست، 16
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) رابطہ سوسائٹی، مجلس اصلاح و تنظیم اور فیڈریشن کے زیر اہتمام جاری کلین بھٹکل مہم کے تحت آج بعد نماز عصر قومی شاہراہ مدینہ کالونی کے کراس پر صفائی کی گئی۔ اس موقع پر ذمہ داران نے محلہ کے نوجوانوں اور دیگر صفائی عملہ کو ساتھ لے کچروں کے ڈھیر کو ٹھکانے لگایا اور صفائی کی پہل کی۔ اس موقع پر کلین بھٹکل اور روڈ سیفٹی کی بیداری کے لئے قومی شاہراہ کے کنارے ایک بڑا بورڈ بھی آویزاں کیا گیا۔