قابل ذکر ہے کہ سعودی عرب نے کینیڈا کے ساتھ تمام نئے کاروبار اور سرمایہ کاری پر بھی روک لگا دی ہے۔ سعودی نے یہ قدم کینیڈا کی اس اپیل کے بعد اٹھایا ہے جس میں ریاض میں گرفتار کئے گئے شہری حقوق کی کارکن کی رہائی کا مطالبہ کیا گیا تھا. سعودی عرب نے کینیڈا کی اس مانگ کو اس کے اندرونی معاملات میں مداخلت قرار دیا ہے۔
سعودی عرب نے لگائی کینیڈا میں تمام طبی علاج پروگراموں پر روک
03:35PM Wed 8 Aug, 2018
سعودی عرب نے کینیڈا میں اپنے تمام طبی علاج پروگراموں پر روک لگا دی ہے اور کینیڈا میں علاج کر رہے مریضوں کو وہاں دوسرے ممالک کے اسپتالوں میں منتقل کرنے کے لئے تال میل قائم کر رہا ہے۔
سعودی عرب کی پریس ایجنسی نے امریکہ اور کینیڈا کے ساتھ صحت کی خدمات کا ذمہ سنبھالنے والے ڈاکٹر فہد بن ابراہیم التميمی کے حوالے سے بدھ کو علی الصبح یہ اطلاع دی۔