شیرور میں ایمبولینس اور کار کی ٹکر؛ایک ہلاک چار زخمی

04:03PM Sun 18 Sep, 2016

بھٹکلیس نیوز / 18 ستمبر، 16 بھٹکل / (نامہ نگار) پڑوسی ضلع اڈپی کے شیرور میں ایمبولینس اور کار کے مابین ہوئی ٹکر میں کار پر سوار ایک خاتون ہلاک ہوگئی ہے جبکہ دیگر چار افراد زخمی بتائے گئے ہیں۔ مرنے والی خاتون کی شناخت جگدمبیکا (45) کی حیثیت سے کی گئی ہے جبکہ زخمیوں کی شناخت کار ڈرائیورگوتم، ائیپّا، امباری اور انوشری کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بھٹکل تعلقہ کی ایمبولینس کنداپور میں ایک مریض کو اسپتال پہنچا کر واپس آرہی تھی کہ شیرور قومی شاہراہ پر یہ حادثہ پیش آیا۔ اس سلسلہ میں بیندور پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔