اشیش نہرا نے کہا ،دھونی نے صحیح وقت پر وراٹ کو کپتانی سونپی
03:17PM Thu 9 Nov, 2017
نئی دہلی/9نومبر(ایجنسی) ٹیم انڈیا کے تیز باؤلر اشیش نہرا نے نیوزی لینڈ کے خلاف دہلی میں ہوئے ٹی 20 کے بعد کرکٹ سے ریٹائرڈمنٹ لیے لیا تھا.
نہرا نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا فیصلہ آسان نہیں ہوتا. انہوں نے کہا، میرے لئے یہ فیصلہ کرنا مشکل تھا. میں نے یہ ایک رات میں فیصلہ نہیں کیا ہے، لیکن میں ریٹائرمنٹ کے صحیح وقت کا انتظار کر رہا تھا.انہوں نے کہا کہ کچھ لوگ دھونی کے ٹی 20 میں ہونے پر سوال اٹھا رہے ہیں. جب نہرا نے دھونی اور وراٹ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے کہا کہ دونوں کی شخصیت بہت مختلف ہے.