انجمن ترقی اردو ہند بھٹکل شاخ کی طرف سے کل ہند مشاعرے کا انعقاد
03:56PM Fri 22 Nov, 2013
انجمن ترقی اردو ہند بھٹکل شاخ کی طرف سے کل ہند مشاعرے کا انعقاد
بھٹکلیس نیوز / 22 نومبر، 13
بھٹکل / (نامہ نگار) انجمن ترقی اردو ہند بھٹکل شاخ کی طرف سے گزشتہ شب نوائط کالونی تنظیم میدان میں شاندار طریقہ پر کل ہند مشاعرے کا انعقاد کیا گیا تھا ، جس میں مقامی شعراء کے علاوہ مہمان شعراء کی بھی ایک اچھی خاصی تعداد موجود تھی ۔ جن میں مہمان شعراء میں جناب عزیز الدین عزیز بلگامی صاحب ، جناب وارث وارثی صاحب ، جناب شاداب بے دھڑک صاحب ، جناب اسلم چشتی صاحب ، کملا لیر عادل آبادی صاحب ،ریحان فاروقی صاحب ،جناب ظہیر فنا صاحب اور مقامی شعراء میں سے جناب اشرف برماور صاحب ، جناب عفان بافقی صاحب ، حنیف شاہ شبنم صاحب وغیرہ قابل ذکر ہیں ۔اس مشاعرہ کی صدارت پروفیسر نذیر لوہانی صاحب انجام دے رہے تھے ۔