بنٹوال میں کروپاڑی گرام پنچایت کے نائب صدر جمیل کروپاڑی کا قتل

02:32PM Thu 20 Apr, 2017

بھٹکلیس نیوز / 20 اپریل، 17 بنٹوال / (نامہ نگار) بنٹوال کے کروپاڑی ضلع پنچایت کے نائب صدر جمیل کروپاڑی پر آج چند نقاب پوشوں نے تلواروں سے حملہ کرکے ان کا قتل کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق آج صبح جمیل پنچایت دفتر میں اکیلے بیٹھے ہوئے تھے کہ چار نقاب پوش اندر گھس گئے اور ان کی آنکھوں میں مرچی کا پاؤڈر ٹھونس دیا اور ان پر مسلسل تلواروں سے حملہ کرنے لگے جس کے دوران ان کا بہت سارا خون ضائع ہوگیا۔ شدید زخمی حالت میں انہیں نتے کال اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ وہاں اللہ کو پیارے ہوگئے۔ خبریں مل رہی ہیں کہ پرانی دشمنی کی بناء پر چند لوگوں نے ان کا قتل کیا ہے لیکن ان باتوں کی تصدیق نہیں ہو پارہی ہے۔اس سلسلہ میں پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔