امبیڈکر پر ریاستی سمینار

02:39PM Sun 21 May, 2017

بنگلورو۔(بھٹکلیس نیوز )وزیر برائے سماجی بہبود ایچ آنجنیا نے آج بتایاکہ 23مئی کو امبیڈ کر بھون میں سماجی انصاف اور ڈاکٹر بی آر امبیڈ کر کے موضوع پر ریاستی سطح کا سمینار منعقد کیاگیاہے، جس میں نوبل امن انعام یافتہ دلائی لامہ خصوصی خطاب کریں گے۔اخباری نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایاکہ وزیر اعلیٰ سدرامیااس سمینار کا افتتاح کریں گے۔اسی طرح ملک میں پہلی بار امبیڈ کر سے متعلق بین الاقوامی سمینار 21تا23جولائی بنگلور میں منعقد کرنے کا فیصلہ لیاگیاہے، جس میں شرکت کیلئے 58 ممالک نے منظوری ظاہر کی ہے۔ م