کوہ نور پر دعوی نہیں کرے گی مرکزی حکومت، كہا لوٹا نہیں، گفٹ کیا گیا تھا

09:57AM Mon 18 Apr, 2016

نئی دہلی۔ مرکزی حکومت نے آج سپریم کورٹ میں صاف کر دیا کہ وہ کوہ نور ہیرے کی واپسی کا مطالبہ نہیں کر سکتی۔ حکومت نے کہا کہ 1849 میں کوہ نور ایسٹ انڈیا کمپنی کو مہاراجہ دلیپ سنگھ نے بطور تحفہ دیا تھا۔ سماعت کے دوران وزارت ثقافت کی جانب سے عدالت میں جواب دیا گیا کہ مہاراجہ دلیپ سنگھ نے سکھ جنگ ​​کے بعد بطور نقصان ایسٹ انڈیا کمپنی کو کوہ نور دیا تھا۔ کوہ نور ایسی چیز نہیں ہے جسے ہندستان سے چرایا گیا ہو۔ اس پر عدالت نے پوچھا کہ کیا آپ اس کیس کو خارج کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے آپ کو مستقبل میں اس پر قانونی دعویٰ کرنے میں دقت ہوگی۔ سپریم کورٹ نے اسے لے کر وزارت خارجہ کو 6 ہفتے کے اندر حلف نامہ داخل کرنے کو کہا ہے۔ وہیں حکومت کے اس موقف پر دہلی کے وزیر برائے سیاحت کپل مشرا نے حکومت پر نشانہ لگایا ہے۔ کپل نے ٹویٹ کیا کہ حکومت اپنا بیان واپس لے۔