احمد قریشی معاملہ ؛ منگلورو میں مسلم اداروں کی طرف سے منعقد منگلورو چلو پروگرام میں پولس کے ظم پر کڑی تنقید
06:05AM Wed 3 May, 2017
مقررین کے ذریعہ پولس کے ظلم کو ختم کرنے کی مانگ
بھٹکلیس نیوز / 02 مئی،2017
منگلورو / (نامہ نگار) پرکاش پجاری قتل کے الزام میں قید کئے گئے سورتکل کرشناپور کے احمد قریشی پر ظلم ڈھائے ہوئے الزام میں دو ڈی سی پی، سی سی بی افسران اور اسٹاف کو معطل کئے جانے کی مانگ کرتے ہوئے دکشن کنڑا کے مسلم اداروں کی طرف سے اپنا اتحاد دکھاتے ہوئے منگلورو چلو پروگرام منعقد کیا گیا۔
مسلم یونائٹیڈ فورم کی قیادت میں منگلورو کے نہرو میدان میں منعقدہ اس پروگرام میں آئی جی پی سطح کے افسران کے ذریعہ تحقیقات، احمد قریشی کو پچیس لاکھ روپئے کا معاوضہ، شہری سطح پر پولس محکمہ کے ذریعہ پولس نوجوانوں پر درج مشتبہ الزامات کی نئے سرے سے تحقیق وغیرہ جیسے پندرہ اہم نکات پر حکومت کی توجہ دلانے کی بات کہی گئی ۔
اس کانفرنس کا افتتاح کانگریس پارٹی کے لیڈر کے ایس ایم مسعود صاحب نے کیا جبکہ کانگریس کی ریاستی اقلیتی یونٹ کے نائب صدر کے اشرف صاحب اس اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔ پروگرام میں شافعی سعدی این کے ایم بنگلورو، عبدالقادر دارمی کوکیلا، محمد یعقوب سعدی، اشرف کنار منگلورو، نوشاد حاجی، سہیل خندق، احمد قریشی کے بھائی نشاد، عبدالقادر، کارپوریٹر عبدالعزیز، حسین کاٹی پالیا اور بھٹکل کے عنایت اللہ شاہ بندری وغیرہ موجود تھے، جن میں سے کافی لوگوں نے خطاب کرتے ہوئے احمد قریشی پر کئے گئے ظلم کی سخت مذمت کی۔اس کانفرنس کے پیش نظر منگلورو میں سخت حفاظتی انتظامات کا بندو بست کیا گیا تھا۔