مسجدیں مر کزی اہمیت کی حا مل ہیں یہاں سے دین و دنیا کی کا میابی حا صل کی جا سکتی ہیں : اے آر اعظم پاشاہ
06:08PM Sun 23 Apr, 2017
وجیا پورہ (بھٹکلیس نیوز) جامع مسجد کمیٹی کی جانب سے مفت سنت ابرا ہیمی ( ختنہ ) کا انتظا م کیا گیا مسجد کے صدر اے آر اعظم پاشا ہ سے ملی تفصیلات کے مطابق جملہ 50بچوں کا ختنہ کرا یا گیا جسمیں کہ مسجد کمیٹی کی جانب سے دوا ئیاں سمیت دیگر مقوی غذا ئیں مختون بچوں کو دی گئیں اس موقع سے بات کرتے ہوئے اے آر اعظم پاشاہ نے کہا کہ مسجدیں صرف نماز پڑھنے کے لئے ہی نہیں ہیں انہوں نے کہا کہ مساجد مر کزی اہمیت کی حا مل ہوتی ہیں جیسا کہ دور ،رسالت میں مسجد نبوی ؐ سے ہی دین و دنیا کے تمام امور طے ہوا کرتے تھے اس موقع سے جامع مسجد کے سابق سکریٹری یس ریاض نے بات کرتے ہوئے کہا کہ رفا ہی فلاحی دینی دنیا وی مسلمانوں کے جو بھی کام اور جو بھی مسائل ہیں اگر مساجد کمیٹیاں تنگ نظری کو چھوڑ کر، وسعت قلبی کا مظا ہرہ کریں تو پہلے جیسی وقار ہم مسلمان پھر سے حا صل کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ مساجد کمیٹیاں اگر چاہیں تو کم از کم اپنے محلے کی حد تک بہت کچھ کر سکتی ہیں جسیے کے زیر تعلیم طلبہ و طالبات کی رہنمائی و حوصلہ افزائی ،غریب بچیوں کی شادی اور بچوں کے لئے ختنہ کا انتطام ،لا چار مریضوں کے علاج کا بندو بست دینی مکاتب کا مکمل نظم و تعلیم با لغا ن سمیت ایسے بہت سے سماجی کام ہیں جنھیں مساجد کے زیر انتظام انجام دیا جا سکتا ہے اس موقع سے دیونہلی تعلقہ جنر لسٹ اسو سی ایشن کے جنرل سکریٹی و جامع مسجد کمیٹی کے رکن یس بی ر فیع ا للہ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم مسلمانوں نے آج تک مسجد کی اہمیت و افادیت کو سمجھا ہی نہیں ورنہ ہماری حا لت ایسی با لکل نہیں ہوتی انہوں نے ائمہ مسا جد و خطیب حضرات سے گزارش کی کہ اپنے جمعہ کے بیان میں مصلیان کرام کو بتا ئیں کہ دور ،رسالت میں مسجد نبوی ؐ سے کس طرح دینی و دنیا وی کام انجام پذیر ہوا کر تے تھے اس موقع پر جامع مسجد کے سکریٹری سی ریاض سمیت جا مع مسجد کے سابق نائب صدر الحا ج آ غا جان و رکن نذیر احمد اور جے ڈی یس لیڈر ین صداقت اور آر کلیم پاشاہ و دیگر لوگ موجود رہے