نیویارک کے بس ٹرمینل پر دھماکا، متعدد افراد زخمی

03:17PM Mon 11 Dec, 2017

نیویارک: امریکا کے شہر نیویارک کے مین ہٹن بس ٹرمینل پر دھماکا ہوا ہے جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کی صبح امریکی شہر نیویارک کے مصروف ترین علاقے مین ہٹن میں ٹائمز اسکوائر کے قریب پورٹ اتھارٹی پر زوردار دھماکا سنا گیا ہے جس کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا۔جائے دھماکا سے ایک مشکوک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ پولیس نے واقعہ کو دہشتگردی قرار دیتے ہوئے بتایا کہ دھماکے کے بعد گرفتارکیا گیا مشتبہ شخص کا تعلق بنگلادیش سے ہے،27سالہ بنگالی کونوجوان گزشتہ 7سال سے امریکا میں مقیم تھا جب کہ ملزم کے قبضے سے ایک پائپ بم برآمد کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ نیویارک پولیس نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ مین ہٹن بس ٹرمینل کی 42اسٹریٹ اور 8ایونیو کے درمیان زوردار دھماکا ہوا ہے ۔ متاثرہ مقام پر اے،سی اور ای لائن موجود ہیں جسے مسافروں سے خالی کرالیا گیا ہے۔امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکاپورٹ اتھارٹی بس ٹرمینل کےقریب ممکنہ پائپ بم پھٹنےسےہوا ہے جس میں متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری سارہ سینڈرز نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بس ٹرمینل پر ہونے والے دھماکے کے بارے میں تفصیلی طور پر آگاہ کردیا گیا ہے۔