شیوسینا اسد الدین اویسی کیخلاف میدان میں آگئی

01:59PM Wed 16 Mar, 2016

نئی دہلی: شیو سینا ایم آئی ایم لیڈر اور ممبر پارلیمان اسد الدین اویسی کے خلاف میدان میں آ گئی، شیو سیناکے رہنما کا کہنا ہے کہ اسد الدین اویسی کو بھارت میں رہنے کا کوئی حق نہیں انھیں پاکستان چلے جانا چاہیے۔ میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹرکے وزیرماحولیات شیوسینا کے رہنما رام داس قدم نے بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانے سے انکارپراسد الدین اویسی کوپاکستان جانے کا مشورہ دیا۔ شیوسینا کے رکن رام داس نے اویسی کی تقریر کی انکوائری کا بھی مطالبہ کیا۔ دوسری طرف اقلیتوں پر مظالم کے لیے مشہورمودی سرکار کی جماعت بی جے پی نے اسد الدین اویسی کی تقریر کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہے۔ اسد الدین اویسی نے بیان دیا تھا کہ وہ کبھی بھارت ماتا کی جے نہیں بولیں گے۔ ان کاکہنا تھاکہ بھارت کے آئین میں کہیں نہیں لکھاکہ بھارت ماتا کی جے کہاجائے۔