ٹیانری روڈ کی بہت جلد ترقی کچرے کے ڈھیروں کو ایک ہفتہ میں ہٹایا جائے گا: جارج
04:05PM Sat 9 Sep, 2017
بنگلور( بھٹکلیس نیوز ):۔ بنگلور اربن ڈیولپمنٹ وزیر کے جے جارج نے کہاکہ بہت جلد ٹیانری روڈ کو ترقی دی جائے گی اور اس روڈ پر کئی مقامات پر کچرے کے ڈھیردکھائی دیتے ہیں اور ایک ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد نامہ نگاروں کو بتایا کہ یہ سچ ہے کہ ٹیانری روڈاور آس پاس کے کئی علاقوں کو بالکل نظر انداز کیا گیاہے اور تمام علاقے اور محلے پسماندہ ہیں اوریہاں کے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرانے کے لئے کئی تعمیرائی کاموں کو شروع کیا گیا ہے ۔یہاں کے لوگوں کو کاویری ندی کا پانی، نالیاں اور پائپ لائن بچھانے کاکام مکمل کرلیا گیا ہے۔ٹیانری روڈ کے ایک مقامپر پانچ ایکٹر کی زمین میں کئی سالوں سے کچرے کوڈمپ کیا گیاہے اور اس کچرے کو ہٹاکریہاں چاروں طرف باڑ لگائی جائے گی اور یہ زمین بنگلور میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹیڈ ( بی ایم آر سی ایل ) کو دی جائے گی اور یہاں ایک میٹرو ریل اسٹیشن تعمیر کیا جائے گا اور یہاں چاروں طرف کے ماحول کو صاف ستھرا رکھا جائے گا۔وزیر موصوف نے نندا گوکولم علاقہ کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے ایک جھونپڑی پٹی علاقہ میں رہنے والے 50خاندانوں کو فوری پکے مکانات تعمیر کرکے تقسیم کرنے کا حکم دیا اور یہاں بارش کی وجہ سے پانی مکانوں میں گھسنے کی وجہ سے کئی لوگوں کو مختلف مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے اس لئے یہاں بارش کے پانی کی روک تھام کے لئے ایک اونچی دیوار تعمیر کرنے کاحکم دیا۔انہوں نے ناگوارفلائی اُوور کے پاس گئے اور وہاں بڑی مقدار میں بارش کا پانی جمع ہونے اور ٹرافک جام کو دیکھا۔ انہوں نے یہاں سے پانی کو پمپ کرنے کے ذریعہ چلا کیرے تالاب کو بہانے کاحکم دیا اس کے علاوہ انہوں نے بانسواڑی ، کلیان نگر، ہینور اور ایچ بی آر لے آؤٹ علاقوں کا بھی وعدہ کیا۔ وہاں کچرے کے ڈھیر برساتی اور نالیوں کی صفائی نہ کرانے پر افسران کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور دو دنوں کے اندر نالوں کی صفائی کرانے کے علاوہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو بنا کر دوائی جھڑکنے کے علاوہ ناگنگ کرانے کاحکم دیا۔ اس موقعہ پر وزیر موصوف نے کئی لوگوں کی شکایتوں کو سنا اورموقعہ واردات پرہی کئی مسائل کو حل کیا۔