ملیکارجن کھرگے نے ریاست کے حیدرآباد کرناٹک علاقے کے مُختلف ریلوے کے منصوبوں میں تاخیر کو لے کر ریل کی وزارت اور ریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ کے افسران کو سخت تنقیدکی
03:57PM Tue 25 Apr, 2017
بیدر۔:(بھٹکلیس نیوز)
لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر مسٹرملیکارجن کھرگے نے کہا کہ ریاست کے حیدرآباد کرناٹک کے علاقے مُختلف ریلوے کے منصوبوں میں تاخیر کو لے کر ریل کی وزارت اور ریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹیڈ کے افسران کو سخت تنقید کی۔ انھو ں نے کہا کہ طویل زیرِ التواء چل رہے بیدر ۔گُلبرگہ ریلوے منصوبے کا م تقریبا مکمل ہونے کو ہے اور ریل حکام کا کہنا ہے کہ اگست میں پہلا Trial کیا جائے گا ۔گُلبرگہ میں ریلوے اور برج کی تعمیر ‘گُلبرگہ ۔شولا پور کے درمیان ریلوے لائن Doubling and Electrification سے نہ صرف کرناٹک بلکہ مہاراشٹرا ‘آندھرا پردیش اور تلنگانہ کو بھی فائدہ ہوگا ۔چنئی ممبئی اور بنگلورو ممبئی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں کو تیزی سے چلایا جاسکے گا۔ انھوں نے کہا کہ آر وی این ایل کو سونپے گئے منصوبوں میں بغیر کسی ٹھوس وجہ تاخیر ہورہی ہے ۔مجوزہ گُلبرگہ ریلوے ڈیویژن ہیدڈکوآرٹر کی تعمیر کا کام بھی آر وی این ایل کو تفویض کیا گیا ہے ۔اس کیلئے 5کروڑ روپیے جاری ہوئے ہیں ‘لیکن ابھی تک44.8 6 کروڑ روپیے کیا جاسکا ہے ۔ انھو ں نے گُلبرگہ ریلوے اسٹیشن پر دوسری پِٹ لائن ‘ریلوے اسٹیشن کے قریب ریلوے انڈر بریج اور افضل پور ۔ گلبرگہ کی روڈ پر ریلوے اوور بریج کی تعمیر میں تاخیر پر تشویش کا اِظہار کیا ۔ انھوں نے گلبرگہ ریلوے اسٹیشن پر دوسرا ایسکلیٹرز لگائے جانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ وہ اس مسئلے کو ریلوے کی وزارت کے سامنے اُٹھائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ بنگلور سے مہاراشٹرا کے شولاپور کو جوڑنے والی قومی شاہراہ نمبر150 کا 1400کروڑ روپیے کی لاگت سے تیار کیا جائے گا‘اس قومی شاہراہ کی تعمیر سے حیدرآباد کرناٹک علاقہ کو اقتصادی ترقی کی راہیں ہموار ہوں گی ۔حیدرآباد کرناٹک کو آرٹیکل371(j)کے تحت خصوصی درجہ ملنے سے علاقے کی ترقی کیلئے مُختلف ذرائع سے کافی فنڈ حاصل ہورہا ہے ۔اور سڑکوں ‘پلوں‘نالوں‘ کی تعمیر سے یہ ظاہر بھی ہورہا ہے ۔علاقے کو ملنے والا خصوصی بجٹ فنڈ بھی اس سال1ہزار کروڑ سے بڑھاکر1500کروڑ روپیے کیا گیا ہے ۔ اس علاقے کی ترقی کو اور رفتار ملے گی ۔مسٹر ملیکارجن کھرگے نے کہا کہ آئندہ صدارتی انتخابات میں اپوزیشن جماعتوں کے مشترکہ اُمیدوار اُتارنے کی کوشش جاری ہے۔مسٹر کھرگے نے صحافیوں کو بتایا کہ کانگریس صدر ‘نائب صدر اور ورکنگ کمیٹی تمام اپوزیشن قائدین سے مشورہ کرنے کے بعد صدر کیلئے مشترکہ اُمیدوار کیلئے متفقہ طورپر فیصلہ کریں گے۔کانگریس ہائی کمان تمام اتحادیوں اور اپوزیشن جماعتوں کو اعتماد لینے کے بعد ہی اُمیدوار پر فیصلہ کرے گی۔مشترکہ اُمیدوار کی تلاش کیلئے تمام اپوزیشن سیکولر پارٹیوں کے ساتھ ملاقاتیں کی جارہی ہیں ۔جلد ہی صدر کیلئے اُمیدوار کے نام کا اعلان کردیا جائے گا۔