رام مندراجودھیا میں نہیں، تو کیا پاکستان میں بنے گا: جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ رگھوورداس

09:35AM Tue 9 Oct, 2018

جھارکھنڈ کے وزیراعلیٰ رگھوورداس نے رانچی میں منعقدہ ایک  نجی پروگرام میں کہا کہ رام مندراجودھیا میں نہیں بنے گا، تو کیا پاکستان میں بنے گا۔ انہوں نے کہا  "بھگوان رام ہمارے لئے انتخابی موضوع نہیں ہیں۔ ان کی جائے پیدائش اجودھیا میں رام مندر بنانا ہرہندوستانی کی خواہش ہے"۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ اجودھیا کے لوگوں کے ساتھ ساتھ  مسلم بھائی بھی یہی چاہتے ہیں کہ اجودھیا میں رام مندر کی تعمیر ہو، لہٰذا اتفاق رائے سے رام مندربننا چاہئے۔ نکسلی پریشانیوں کو لے کرانہوں نے کہا کہ جلد ہی جھارکھنڈ نکسلی پریشانیوں سے آزاد ہوجائے گا۔
 عوام کے تعاون اورپولیس کی کارروائی سے صوبے کے تین اضلاع نکسل سے آزاد ہوگئے ہیں۔ جلد ہی پانچ  دیگراضلاع بھی نکسل سے آزاد ہوجائیں گے۔ نکسل متاثرہ علاقوں میں تیزی سے ترقیاتی کام ہورہے ہیں۔