کونار گرام پنچایت حدود میں شمسی توانائی سے چلنے والی لائٹوں کی بیٹریاں چوری

03:03PM Thu 3 Oct, 2019

بھٹکل: 03 اکتوبر، 19 (بھٹکلیس نیوز بیورو) تعلقہ کے کونار گرام پنچایت حدود میں آنے والے علاقہ میں نصب شمسی توانائی سے چلنے والی لائٹوں کی بیٹریاں چوری ہوگئی ہیں۔ یہ واردوات بد ھ کی صبح اولین ساعتوں میں انجام دی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق  شمسی توانائی سے چلنے والے یہ قمقمے  2017-18 /میں لگائے گئے تھے  لیکن کونار کے بائسے اور بھیلرومنے میں نصب لائٹوں کی بیٹریاں  غائب کردی گئیں ہیں۔ ان بیٹریوں کی قیمت کاتخمینہ تقریبا 14000 لگایا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں بھٹکل رورل پولس تھانہ میں معاملہ درج کیا گیا ہے۔