کل رات قتل کیے جانے والے عفان جبالی سپرد خاک؛ اب تک ایک شخص کی گرفتاری

03:20PM Sun 20 Oct, 2019

بھٹکل: 20 اکتوبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بھٹکل کے ایک نجی لاڈج میں کل رات 09:30 کے قریب بے دردی سے قتل کیے جانے والے عفان جبالی کی لاش منی پال کے کستوربا اسپتال  میں پوسٹ مارٹم کے بعد آج  دوپہر کو بھٹکل ان کے گھر لائی گئی اور ابھی مغرب کے بعد جامع مسجد میں ان  کی جنازہ ادا کی گئی اور قدیم قبرستان میں تدفین عمل میں آئی۔ واضح رہے کہ موگلی ہونڈا کے رہنے والے عفان ابن محمد علی (26) کو کل رات ایک نجی ہوٹل میں قتل کیا گیا تھا جس کے بعد پولس نے موگلی ہونڈا کے ہی ایک شخص کو گرفتار کیا ہے  جبکہ اس سلسلہ میں مزید چھان بین کی جارہی ہے۔ ضلعی ایس پی شیو پرکاش اس کیس کو سلجھانے کے لیے بھٹکل پہنچ چکے ہیں  جبکہ شہر میں اس معاملہ کو لے کر سیکوریٹی بڑھا دی گئی۔ اس واقعہ کے بعد سے مجلس اصلاح و تنظیم کے ذمہ داران پولس کے ساتھ مسلسل رابطہ رکھے ہوئے اور مرحوم کے اہل خانہ سے ملاقات کی ہے۔ امید ہے کہ بہت جلد اس قتل سے تمام پردے اٹھ کر مجرمین تک پولس کے ہاتھ پہنچ جائیں گے۔