ملک بھر میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے عید الفطر کا تہوار
04:18AM Mon 26 Jun, 2017
نئی دہلی : رمضان المبارک کے اختتام پر عیدالفطر کا تہوار آج پورے ملک میں روایتی جوش و خروش کے ساتھ منایا جارہا ہے ۔ ملک کے مختلف حصوں میں فرزندان توحید اپنے اپنے قصبوں اور گاؤں میں عید کی نماز ادا کرنے کے لئے عیدگاہوں اور مسجدوں کا رخ کررہے ہیں ۔ نماز کے اختتام پر وہ ایک دوسرے کو عید کی مبارکباد دیں گے ۔ ہندو ؤں، سکھوں اور دیگر فرقوں کے ارکان بھی اپنے مسلمان بھائیوں کے ساتھ عید کی تقریبات میں شریک ہورہے ہیں ۔
صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی ، نائب صدر حامد انصاری اور وزیر اعظم نریندر مودی سمیت متعدد سیاسی سرکردہ شخصیات نے نے عید الفطر کے موقع پر ملک کے باشندوں کو مبارکباد پیش کی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز بروز اتوار 25 جون کو ہدوستان میں عید الفطر کا چاند نظر آنے کا اعلان کیا گیا ۔ اتوار کی شام میں جامع مسجد رویت ہلال کمیٹی سمیت ملک کی سبھی رویت ہلال کمیٹیوں نے چاند نظر آنے کا اعلان کیا۔