اسمبلی انتخابات کی وجہ سے کئی بڑے لیڈرس کانگریس میں شامل ہوں گے :شیوا کمار
03:53PM Tue 29 Aug, 2017
بنگلور( بھٹکلیس نیوز ):۔ وزیر برائے توانائی ڈی کے شیوا کمار نے کہاکہ اسمبلی انتخابات قریب ہونے کی وجہ سے کئی بڑے لیڈرس کانگریس میں شامل ہونے والے ہیں اوروہ ان لیڈروں کے ناموں کا اعلان نہیں کریں گے اور آنے والا وقت ہی بتائے گا ۔انہوں نے کہا کہ کانگریس کے جنرل سکریٹری ویرا پرساد ریڈی کانگریس چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے سے پارٹی کو کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ اسمبلی انتخاباتکے قریب ایک پارٹی کو چھوڑ کر دوسری پارٹی میں شمولیت ہونے کا سلسلہ کئی سالوں سے چلا آرہا ہے دوسری طرف ویرا پرساد ریڈی کے جانے سے پارٹی کو بہت فائدہ ہواہے ۔کیونکہ بی جے پی نے سابق وزیر گالی جناردھن ریڈی کی جگہ کی بھرتی اور کمی کو دور کرنے کے لئے ویراپرساد ریڈی کو لیا گیا ہے ۔اس کے خلاف کئی بد عنوانیوں اور دیگر جرائم کے کئی معاملات درج ہیں ۔سی بی آئی اور انکم ٹیکس کے افسران نے اس کی رہائش گاہ پر چھاپے مارکر غیر قانونی دولت اور اثاثوں کا پتہ لگایا تھا اور اس کے خلاف کئی مقدمے دائر کئے گئے ہیں ویسے توبی جے پی لیٹروں اور ملزموں کی پارٹی ہے اس لئے ویرا پرساد ریڈی کو کانگریس میں شامل کیا گیا ہے انہو ں نے کہا کہ ماگڑی تعلقہ میں آنے والے اسمبلی انتخابات کے لئے اُمیدوار کا انتخاب کرنے کے تعلق سے پارٹی کا رکن سے مشورے اور تجاویز حاصل کئے گئے۔ انہوں نے اے منجوناتھ کو اُمیدوار بنانے کی مانگ کررہے ہیں۔جے ڈی ایس کے باغی رکن اسمبلی بال کرشنا کو بھی ٹکٹ دینے کی مانگ کی گئی ہے کونسا اُمیدوار یہاں سے کامیاب ہوگا اُس کا نام اُمیدوار کے طورپر اعلان کیا جائے گا۔ٹکٹ دیتے وقت اس کے طرح کے اختلافات عام ہیں۔ پارٹی کو کامیابی ضروری ہے اور بال کرشنا نے اپنی خدمات کے ذریعہ اس حلقہ میں اپنی اگ پہچان بنائے رکھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جب محکمۂ انکم ٹیکس کے افسران نے ان کی رہائش گاہ اور دیگر ٹھکانوں پر چھاپے مارنے کے موقعہ پر اخباروں او رالیکٹرانکس میڈیا نے انہیں بدنام کرنے کے لئے کوئی کسر باقی نہیں رکھی تھی۔ وقت آنے پر وہ تمام کو منہ توڑ جواب دینے والے ہیں۔