کل ہند مسابقہ قرآن میں محمد زین بن محمد عاصم کوملا پہلا انعام

03:59AM Wed 13 Apr, 2016

ممبئی : ممبئی میں منعقد ہ 19ویں کل ہند مسابقہ قرآن بحسن و خوبی اختتام پذیر ہوا۔ مسابقہ کی آخری نششت میں مسابقہ میں حصہ لینے والے حفاظ کو انعامات سے نوازا گیا۔ مدرسہ جامعہ مظہر سعادت گجرات کےطالب علم محمد زین بن محمد عاصم کواول انعام سے نوازاگیا ، جبکہ اورنگ آباد میں واقع مدرسہ جامعہ عمربن خطاب کے طلب علم محمد فہیم بن محمد فیاض کو دوسرے انعام اورمدرسہ جامعہ مظہر سعادت گجرات کے ہی طالب علم محمد رئیس بن رضا کو تیسرے انعام سے نوازا گیا۔ اول مقام حاصل کرنے والے طالب علم کو 50 ہزار، دوئم انعام حاصل کرنے والے کو 30 ہزار اورسوئم انعام حاصل کرنے والے طالب علم کو 20 ہزار کی نقد انعامی رقم سے نوازا گیا۔ ساتھ ہی ساتھ انہیں نشان حفظ ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا گیا۔ اس موقع پر مسابقہ میں بہترین مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کو اعزازی انعامات سے نوازنے کے ساتھ سماجی تعلیمی میدان میں نمایاں خدمات انجام دینے والوں کو بھی اعزاز سے نوازا گیا ۔