بھٹکل بندر روڈ ففتھ کراس میں نئی مسجد کا افتتاح
03:32PM Mon 26 Sep, 2016
بھٹکلیس نیوز / 26 ستمبر، 16
بھٹکل / (نامہ نگار) بھٹکل کے بندر روڈ کے ففتھ کراس میں آج عصر کی نماز کے ساتھ نئی مسجد کا افتتاح کیا گیا جو کہ "مسجد عبداللہ النواھی" کے نام سے موسوم ہے۔ اس موقع پر افتتاحی تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا جس میں قاضی جماعت المسلمین مولانا اقبال ملا ندوی صاحب، مولانا ایوب صاحب ندوی، مولانا نعمت اللہ عسکری ندوی صاحب، مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی صاحب وغیرہ شریک رہے۔