سارک اجلاس کے بیچ میں اٹھ کر چلی گئیں سشما سوراج، پاکستان کے وزیر خارجہ بھڑکے

04:23PM Fri 28 Sep, 2018

وزیر خارجہ سشما سوراج نے جمعرات کو نیویارک میں سارک اجلاس کے دوران اپنے خطاب میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کی اقتصادی ترقی، ترقی اور علاقائی تعاون کے لئے امن اور سلامتی کا ماحول بہت اہم ہے۔ پاکستان پر نشانہ سادھتے ہوئے سوراج نے کہا کہ ہمارے خطے میں امن اور استحکام کے لئے دہشت گردی واحد سب سے بڑا خطرہ ہے۔ یہ ضروری ہے کہ دہشت گردی کی بیخ کنی کے لئے بغیر کسی بھید بھاو کے حمایت کی جائے۔"
 وہیں، پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے سشما سوراج کی ملاقات نہیں ہوئی۔ سارک میں بیان دینے کے بعد سشما سوراج وہاں سے چلی گئیں اور انہوں نے قریشی کے بیان کا انتظار نہیں کیا۔ پاکستان کے وزیر خارجہ محمود قریشی نے اس پر اعتراض کیا۔قریشی نے کہا، " ہم دونوں کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوئی۔ وہ (سشما سوراج) بیچ میں ہی چلی گئیں۔ شاید وہ ٹھیک محسوس نہیں کر رہی تھیں۔ میں نے ان کا بیان سنا ، انہوں نے علاقائی تعاون کے بارے میں بات کی۔ علاقائی تعاون کیسے ممکن ہے جب ہر کوئی بیٹھ کر بات کرنے کو تیار ہے اور آپ یہ نہیں چاہتے۔ "