راستوں کی تعمیر کاکا م نہ لینے نر متی کیندرا کو ہدایت
12:56PM Wed 18 Mar, 2015
بھٹکلیس نیوز/18مارچ،
کاروار(نامہ نگار)شمالی کنڑا ضلع کے ڈپٹی کمشنر اجول کمار گھوش نے نرمتی کیندرا کو ہدایت کی ہے کہ آئندہ سے کوئی تعمیری کام وہ کو ئی بھی راستہ کا تعمیری کام نہ لے،ڈپٹی کمشنر موصوف ہفتہ کے روز اپنے دفتر میں نرمتی کیندرا کی کار کردگی کا جائزہ لے رہے تھے ،انہوں نے کہا کہ اگر فی الحال کیندرا کسی راستہ کی تعمیر کا کام کردیا ہو تو اس کو روک دینا چاہیئے ،انہوں نے کہا کہ یہ شکایات مل رہی ہیں کہ نرمتی کیندرا کی جانب سے تعمیری کاموں کا ٹھیکہ نجی ٹھیکہ داروں کو دیا جا رہا ہے کیندرا کو اس کا موقع نہیں دیناچاہیئے ،تمام کام نرمتی کیندرا کی جانب سے ہی ہونا چاہیئے اورتمام کام مقررہ وقت سے پہلے مکمل کرنا چاہیئے اورتعمیری کام میں معیار کا خاص خیال رکھنا چاہیئے ،یعنی کام معیاری ہونا چاہیئے ،انہوں نے کہاکہ ضابطہ کے تحت تمام کام کرنا چاہیئے ،انہوں نے ہدایت دی کہ نرمتی کیندرا کی جانب سے کئے گئے تعمیری کام کے معیار ی تیسری پارٹی سے جانچ کے لئے مناسب ادارے کے انتخابات کے لئے ٹنڈر طلب کئے جانے چاہیئے اور مقررہ عرصہ میں جنرل باڈی میٹنگ منعقد کرنا چاہیئے انہوں نے کہا کہ ماحول دوست عمارتوں کی تعمیر ی کام نئی ٹیکنالوجی کا استعمال وغیرہ کے لئے نرمتی کیندرا کی تشکیل کی گئی ہے ،پلاسٹک نمونوں کی تیار۹ی ،کارگاہوںکا انعقاد وغیرہ کام کیندرا کی جانب سے ہو نے ثاہیئے ،اس موقع پر ضلع پنچایت کے سی او رام پرساد منوہر ،ڈپٹی سکریٹری رائے کر ،نرمتی کیندرا کے پلاننگ ڈائرکٹر راجیش نائک ،کاروار بلدیہ کے اسسٹنٹ انجینئر موہن راج وغیرہ موجود تھے ۔
ع،ح،خ