بحرین میں بھٹکل مسلم جماعت کا سالانہ اجلاس
02:45AM Sat 16 Nov, 2013
بحرین میں بھٹکل مسلم جماعت کا سالانہ اجلاس
بھٹکلیس نیوز ؍ 16 نومبر،2013
بحرین ؍ (راست)بھٹکل مسلم جماعت بحرین کا سالانہ اجلاس کل بروز جمعرات با با ولا ریسٹورنٹ میں منعقد ہوا ۔ اجلاس کا آغاز جناب نجیب قاسمجی کی تلاوت سے ہوا ۔ اس کے بعد سکریٹری جماعت جناب احمد ضیاء محتشم صاحب نے جماعت کی سالانہ رپورٹ کے ساتھ ساتھ حساب کتاب بھی پیش کیا جس کے بعد ممبران کو سوالات کرنے کا موقع دیا گیا ۔اس موقع پر پچھلی انتظامیہ کی میعاد مکمل ہونے کی وجہ سے نئی انتظامیہ کی تشکیل بھی عمل میں آئی ۔
اجلاس کا اختتام صدر جماعت جناب باشا ہ قاسمجی صاحب کے دعائیہ کلمات پر ہوا ۔اس موقع پر سرپرست جماعت جناب عبدالغفار محتشم صاحب ، جناب باشاہ قاسمجی صاحب ،سکریٹری جناب احمد ضیاء محتشم صاحب اور جناب الطاف مصباح صاحب ڈائس پر موجود تھے ۔جلسہ کے اختتام پر تمام ممبران کے لئے طعام کا نظم کیا گیا تھا اور کچھ تفریح کا بھی اہتمام کیا گیا تھا ۔
اس موقع پر منتخب ہوئے نئے ممبران کے نام یہ ہیں ۔
1) جناب باشاہ قاسمجی صاحب
2) جناب الطاف مصباح صاحب
3) جناب شکیل مصباح صاحب
4) جناب یحیٰ محتشم صاحب
5) جناب اشفاق ڈی ایف صاحب
6) جناب احمد ضیاء محتشم صاحب
7) جناب جیلانی کوبٹے صاحب
8) جناب معین خلیفہ صاحب
9) جناب شاہوار محتشم صاحب
10) جناب اسحاق پلور صاحب
11) جناب شعیب افریقہ صاحب
12) جناب سید طارق صاحب
13) جناب نجیب قاسمجی صاحب
14) جناب حبیب سلامتی صاحب
15) جناب صابر محتشم صاحب
16) جناب عبدالرزا ق خلیفہ صاحب
17) جناب اشتیاق چامنڈی صاحب
18) جناب تنویر شیخ صاحب
19) جناب عبدالفتاح خلیفہ صاحب
(رپورٹ : اظہر الدین آرمار بحرین)