کرناٹک بی جے پی میں بڑھی دوریاں ، ناراض لیڈروں نے کیا دہلی کا رخ

11:36AM Fri 1 Jul, 2016

بنگلور : کرناٹک میں بی جے پی کے ناراض لیڈروں نے اب دہلی کا رخ کیا ہے۔ اپوزیشن لیڈرجگدیش شیٹر اور سابق ریاستی صدر پرلہادجوشی نے دہلی میں بی جے پی کے نیشنل سکریٹری رام لال سے ملاقات کی اورریاست کے موجودہ حالات سے واقف کروایا۔ دوسری جانب یڈیورپا سے ناراض ایشورپا بھی دہلی کے لئے روانہ ہو رہے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ایشورپا پارٹی اعلی کمان سے ریاستی صدریی یورپا کی شکایت کریں گے۔ کرناٹک سے تعلق رکھنے والے مرکزی وزرا بھی دہلی میں مقیم ہیں۔ اس طرح بی جے پی کے اندرونی اختلافات کا معاملہ اب دہلی منتقل ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز کل یدورپا نے بھی پارٹی میں اپنے خلاف بغاوت کے پیش نظر پارٹی میں اپنے خاص ساتھیوں کے ساتھ میٹنگ کی اور اندرونی حالات کا جائزہ لیا۔ تاہم انہوں نے اس کی کوئی تفصیل بتانے سے انکار کر دیا ۔ واضح رہے کہ یدی یورپا پر پارٹی کے سینئر لیڈران کو در کنار کر کے اپنے کچھ قریبی ساتھیوں کو خصوصی ترجیح دینے کا الزام ہے، جس کی وجہ سے گزشتہ کچھ دنوں سے ان کے خلاف پارٹی کے ریاستی دفتر میں ہی پارٹی لیڈران میٹنگ کررہے ہیں۔