'جیند الیکشن نتیجہ: جیت کے بعد انل وج کا بیان، راہل گاندھی کا 'ہیرا' نکلا 'کوئلہ

02:13PM Thu 31 Jan, 2019

ہریانہ کے جیند اسمبلی سیٹ پر ہوئے ضمنی الیکشن میں کرشنا مڈا کی جیت سے بی جے پی لیڈر کافی خوش ہیں۔ بی جے پی کے ایم ایل اے اور وزرا نے اس جیت کو جیند کی عوام کی جیت بتایا ہے۔ ہریانہ کے صحت اور کھیل کے وزیر انل وج نے اس جیت پر خوشی ظاہر کرتے ہوئے کانگریس پر بھی نشانہ لگایا ہے۔ انہوں نے کانگریس کے ذریعے رندیپ سرجے والا کو جیند میں امیدوار بنانے پر چٹکی لی ہے۔ وج نے کہا ' راہل گاندھی کا ہیرا، سرجے والا جیند ضمنی انتخابات میں کوئلہ ثابت ہواہے'۔ انل وج نے کہا ، 'راہل گاندھی نے سرجے والا کو ہیرا سمجھا تھا، مگر ان کا ہیرا الیکشن میں تیسرے مقام پر رہا۔ عوام نے راہل گاندھی کے اس ہیرے کو مسترد کر دیا ہے۔ جیند کے لوگوں نے سرجے والا کو دھول چٹا دی ہے"۔
 رندیپ کانگریس کے قومی ترجمان اور میڈیا انچارج بھی ہیں لیکن ان کی یہ شکست ان کے قد کے مطابق کافی مایوس کن ہے۔ رندیپ کی ہار کے بعد ہریانہ کے سابق سی ایم  اور کانگریس لیڈر بھوپیندر سنگھ ہڈا کا ایک بیان کافی سرخیوں میں آگیا ہے۔