پرتیبھا کارنجی مقابلوں میں نیو شمس اسکول کے طلبہ کی نمایاں کامیابی؛ مختلف مقابلوں میں 9/طلبہ کو ملا پہلا مقام
03:40PM Mon 13 Aug, 2018
بھٹکل: 13 اگست، 18 (بھٹکلیس نیوز بیورو) محکمہ تعلیمات عامہ کے زیر اہتمام آج صبح بی بی مونٹیسری میں منعقد ہوئے مرڈیشورنیشنل کالونی کلسٹر سطح کے پرتیبھا کارنجی مقابلوں میں نیو شمس اسکول کے طلبہ کافی نمایاں رہے ہیں جس کی اطلاع اسکول پرنسپال محترمہ فہمیدہ ڈاٹا کی جانب سے جاری اخباری بیان میں دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ان ثقاتی مقابلوں میں نیو شمس اسکول کے پرائمری اور ہائیر پرائمری اسکول کے 9/طلبہ نے مختلف مقابلوں میں حصہ لیا ہے۔جس میں ہائیر پرائمری میں ہوئے کلے ماڈلنگ میں محمد شعیب نے پہلا مقام، کہانی بولنے میں عبداللہ نے اول مقام، برجستہ تقریر میں عبداللہ نے اول مقام، اردو نظم میں سید احمد نے اول مقام، بھکتی گیت میں عباد جاکٹی نے پہلا مقام،انگلش نظم میں محمد انیس صدیقہ نے دوسرا مقام،دیش بھکتی گیت میں نبید اینڈ پارٹی نے دوسرا مقام حاصل کیا ہے۔
اسی طرح پرائمری میں کہانی بونے میں بہا سمن نے پہلا مقام، مصوری میں فاطمہ امرہ کو پہلا مقام، فینسی ڈریس میں اسرار احمد کو دوسرا مقام ، برجستہ تقریر میں بازق کو پہلا مقام،اردو نظم میں فرقان احمد کو پہلا مقام اور ہندی نظم میں دوسرا مقام حاصل ہوا۔
ادارہ تربیت اخوان کے صدر و سکریٹری ،اسکول پرنسپال و دیگر اساتذہ نے ان تمام کو مبارکباد پیش کی ہے۔