جنگ بندی کی خلاف ورزی کی وجہ سے سال رواں واگھہہ سرحد پر نہیں ہوا عید کی مٹھائیوں کا تبادلہ

02:14PM Sat 16 Jun, 2018

پاکستان کی جانب سے مسلسل جنگ بندی کی خلاف ورزی جاری ہے۔ اسی وجہ سے سال رواں اٹاری - واگھہہ سرحد پر عید کے موقع پر ہر سال پاکستانی فوج کے ساتھ نبھائی جانے والی مٹھائی کی تبدیلی کی رسم نہیں ادا کی گئی ۔خیال رہے کہ ہندوستان کی طرف سے ہر سال پاکستان کو مٹھائی دے کر عید کی مبارکباد دی جاتی ہے۔ بی ایس ایف کے جوان پاکستانی جوان کو مٹھائی کھلا کر ان کے ساتھ عید کی خوشیاں بانٹتے ہیں تھے ، لیکن پاکستان کی جانب سے لگاتار ہورہی جنگ بندی کی خلاف ورزی کی وجہ سے اس مرتبہ مٹھائی کی تبدیلی نہیں کی گئی۔ گزشتہ کچھ وقت سے پاکستان سرحد پر مسلسل گولہ باری کررہا ہے، جس کی وجہ سے دونوں ممالک کے درمیان کڑواہٹ پھیلی ہے۔ عید کے موقع پر ہفتہ کو بھی پاکستان کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی گئی ، جس میں بی ایس ایف کے 21 سالہ جوان وکاس شہید ہوگئے ۔ وکاس منی پور کے رہنے والے تھے ۔
ہندوستان فوج کی ایک عہدیدار نے بتایا کہ عید کے موقع پر پاکستان کی جانب سے ہونے والی گولہ باری پوری طرح سے غیر اخلاقی ہے ۔ افسر نے مزید کہا کہ پاکستان کی اس حرکت کی وجہ سے فوج کی جوانوں میں غصہ ہے ، لیکن اس کے باوجود وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کررہے ہیں۔