جے ڈی ایس کو مےئر کا عہدہ نہیں کسی بھی لیڈروں کے بیانات کو سنجیدہ لینے کی ضرورت نہیں: جارج

03:52PM Tue 29 Aug, 2017

بنگلور( بھٹکلیس نیوز ):۔ بنگلور ڈیولپمنٹ کے وزیر کے جے جارج نے کہا کہ اگلے ماہ 28 ستمبر کو مےئر اور ڈپٹی مےئر کی معیاد ختم ہونے والی ہے اور جے ڈی ایس کو مےئر کا عہدہ نہیں ملیگا اور صرف ڈپٹی مےئر کے عہدے کے لئے ہی اطمینان ہونا چاہےئے۔ انہوں نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ بروھت بنگلور مہا نگر پالیکے( بی بی ایم پی ) میں کانگریس اور جے ڈی ایس کا اتحاد برقرار رہیگا اور اس اتحاد میں کسی بھی طرح کی کوئی دراڑ نہیں پڑ ے گی ۔ مہا لکشمی لے آؤٹ اسمبلی حلقہ کے رکن اسمبلی کے گوپالیا اور رکن کونسل ٹی اے شراون کی باتوں کو کوئی اہمیت دینے کی ضرورت نہیں ہے اور ان دونوں عوامی نمائندوں کو کرنے کے لئے کچھ نہیں رہ گیا اور جہاں چاہے وہاں بے کار کی باتیں کرنے لگے ہیں اور دونوں کے منہ کو تالے لگانے کی ضرورت ہے ۔سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڈا اور سابق وزیر اعلیٰ ایچ ڈی کمار سوامی ہی اس معاملہ کو لیکر بات کرسکتے ہیں۔ دیوے گوڈا نے فرقہ پرست طاقتوں کو شکست دینے کے لئے تمام سیکولر پارٹیوں کو متحد ہونے پر زور دے رہے ہیں اور بی بی ایم پی پر اقتدار سے بی جے پی کو دور رکھنے کے لئے کانگریس کے ساتھ اتحاد برقرار رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ بنگلور میں اس ماہ ریکارڈ بارش ہوئی ہے اور نچلے علاقوں میں واقع کئی مکانوں میں پانی گھس گیاتھاجس سے کئی لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔یہاں بارش کے پانی کی روک تھام کیلئے اونچی دیوار یں تعمیر کی جائیں گی۔میسور روڈ پر واقع گالی آنجنیا مندر میں بھی پانی گھسنے کی وجہ سے کئی مشکلات کا سامنا کرناپڑا تھا۔ بی بی ایم پی کی جانب سے وہاں ایک اونچی دیوار تعمیر کرنے کے بعد وہاں مندر میں پانی نہیں گھسا۔ بارش سے ہونے والے نقصانات اور تباہی کی روک تھام کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ ایم کے گنا پتی خوش کشی کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التواء ہے اور وہ اس معاملہ میں کوئی بیان دینا پسند نہیں کریں گے ۔گنا پتی کے موبائل فون کالس۔ایس ایم ایس اور دیگر ثبوت کو مٹائے جانے کے تعلق سے ان کا کوئی واسطہ نہیں ہے۔ بی جے پی کو جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ آتا ہی نہیں ۔اگر اس کے پاس کوء ثبوت ہیں توسپریم کورٹ کو پیش کریں ۔ گنا پتی کی خودکشی معاملہ میں ان کے خلاف ایف آئی آر داخل کرنے پر انہوں نے وزیر کے عہدے سے استعفی دیا تھا۔ جب سی آئی ڈی نے معاملہ کی جانچ کرکے انہیں بے قصور قرار دینے کے بعد دوبارہ وزیر بنے ہیں۔ کئی مرکزی وزراء کے خلاف کئی معاملات درج ہیں اور جانچ چل رہی ہے۔اس معاملہ میں ایک مرکز ی وزیر نے بھی استعفی نہیں دیا اور اس کی وضاحت سابق وزیر اعلی بی ایس یڈی یورپا اور دیگر لیڈروں کو دینا ہوگا۔ بی جے پی کے لیڈرس جھوٹ بولنے میں ماہر ہیں اور انہیں جھوٹ بولنے کے علاوہ کچھ آتا ہی نہیں۔ اب وقت آگیا ہے کہ بی جے پی سچائی کا سامنا کرے ورنہ اسمبلی انتخابات میں کئی مشکلات کا سامنا کرنا پڑیگا۔