انجمن گرلس اسکولس کے سالانہ اجلاس کا انعقاد؛ تسکین طرب کو ملا ’بتول انجمن‘ اور فاطمہ شابندری کو ملا’ دختر انجمن‘ کا ایوارڈ
03:17PM Sun 1 Dec, 2019
بھٹکل: یکم دسمبر،2019 (بھٹکلیس نیوز بیورو) انجمن گرلس ہائی اسکول نوائط کالونی اور بستی روڈ کا سالانہ اجلاس آج صبح منعقد ہوا جس میں انجمن گرلس ہائی اسکول نوائط کالونی کی بہترین طالبہ کو دیا جانے والا ایوارڈ ’دختر انجمن‘ تسکین طرب بنت ہدایت اللہ بڈھن صاحب کو دیا گیا جبکہ بستی روڈ پر واقع انجمن گرلس ہائی اسکول کو دیا جانے والا ایوارڈ ’بتول انجمن ‘ فاطمہ بنت عبداللہ شابندری کو دیا گیا ۔جبکہ دسویں میں ٹاپ کرنے پر سنین برماور اور ریہاب فکردے کو سلور میڈل سے نوازا گیا۔
اس تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے اے جے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈاکٹر دیپتی نے شرکت کی اور اپنے خطاب کے دوران و قت کا صحیح استعمال کرنے کی ترغیب دی۔
مہمان اعزازی کی حیثیت سے مصبا ویمن کالج کی پرنسپال محترمہ زاہدہ جلیل نے شرکت کی اور انہوں نے طلبہ کو مسلسل محنت کے ساتھ آگے بڑھنے کی تلقین کی۔
محترمہ سیماء قاسمجی کی صدارت میں یہ پروگرام منعقد ہوا۔ اس کا آغاز طابلہ روضہ کی تلاوت سے ہوا جس کے بعد راحت حافظکا نے نعت پیش کی ترانہ انجمن کے بعد محترمہ گلزار شیخ نے استقبالیہ پیش کیا۔محترمہ پروین صاحبہ کے شکریہ کلمات پر اس پروگرام کا اختتام ہوا۔