انجمن کالج طالبہ ثوبیہ محتشم کو ضلعی وزیر کے ہاتھوں تہنیت
03:55PM Sat 17 Aug, 2013
انجمن کالج طالبہ ثوبیہ محتشم کو ضلعی وزیر کے ہاتھوں تہنیت
بھٹکلیس نیوز/ 17 اگست، 13
بھٹکل (نامہ نگار) بھٹکل انجمن پی یو کالج کی ہونہار طالبہ ثوبیہ بنت محمد جمیل محتشم پی یو سی سکینڈ میں 91/فیصد نمبرات سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے پورے ضلع میں ٹاپ کیا ہے ۔ ان کی اس نمایاں کارکردگی کو سراہتے ہوئے کاروار میں منعقد یوم آزادی کی تقریب میں وزیرا علیٰ تعلیمات مسٹر آروی دیش پانڈے کے ہاتھوں ان کی تہنیت کرتے ہوئے ایوارڈ سے نوازا گیا۔واضح رہے کہ ثوبیہ مرحوم ایس جے سید ابوبکر شبلی صاحب کی نواسی ہے۔
اس موقع پر ادارہ بھٹکلیس اس ہونہار طالبہ ا ور اسکے والدین کی خدمت میں دلی مبارک باد پیش کرتے ہوئے ان کے تابناک مستقبل کے لئے دعا کرتا ہے ۔