منگلورو میں غیر قانونی طور پر چلارہے مذبح خانہ پر پولس کا چھاپہ
06:24AM Sun 12 Apr, 2015
بھٹکلیس نیوز / 12 اپریل، 15
منگلورو / (نامہ نگار) الال پولس نے الال کے قریب غیر قانونی طور پر چلائے جارہے مذبح خانہ پرچھاپہ مارتے ہوئے وہاں سے 7/زندہ اور 4/ذبح کئے ہوئے جانوروں کے گوشت کو ضبط کیا ہے۔ جبکہ چار ملزموں کو بھی گرفتار کیا ہے جن کی شناخت ایم سی باوا، ایم سی قادر کی حیثیت سے کی گیا ہے، جبکہ دو کی شناخت نہیں ہو پائی ہے۔
موقع واردات پر پہنچنے والے پولس اہلکاروں کے مطابق آج صبح مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے پولس جب وہاں پہنچی تو دو لوگ گوشت کاٹ رہے تھے جبکہ دو اسکوٹر پر گوشت لے جانے کی تیاری میں تھے۔جس کے بعد پولس نے انہیں گوشت کے ساتھ دھر لیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ سال نومبر کے مہینہ میں بھی پولس نے اس گھر پر دھاڑ ڈالتے ہوئے وہاں سے 100/کلو کے قریب گوشت ضبط کیا تھا اور چار لوگوں کو گرفتار بھی کیا گیا تھا جو بعد میں ضمانت پر رہا کردئے گئے تھے۔