جابرانہ نظریات والی طاقتوں کی وجہ سے ملک میں خوف کا ماحول، کانگریس اکھاڑ پھینکے گی: پرینکا گاندھی
03:50PM Sat 28 Dec, 2019
لکھنؤ: مرکز میں برسراقتداربھارتیہ جنتا پارٹی پر بالواسطہ حملہ کرتے ہوئےکانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نےہفتہ کوکہا کہ جابرانہ نظریات والی طاقتوں کی اقتدار کی وجہ سےملک میں خوف کا ماحول ہےاوران کی پارٹی عدم تشدد کا راستہ اختیارکرتے ہوئےایسی طاقتوں کواکھاڑ پھینکےگی۔ ا ن کےخلاف کانگریس جدوجہد کرے گی۔ کانگریس کی 135 ویں یوم تاسیس کےموقع پر پارٹی کےریاستی دفترمیں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے پرینکا گاندھی واڈرا نےکہا ’’آج حب الوطنی کےنام پرلوگوں کوڈرایا جا رہا ہے، شہریت(ترمیمی) قانون اوراین آرسی کےذریعہ خوف پیدا کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔ حکومت تشدد کےدم پرطلباء کی آوازکودبانے کا کام کررہی ہے۔
انہوں نےکہا کہ ملک میں تحکمانہ نظریات والی طاقتوں کی حکمرانی ہے۔ یہ وہی لوگ ہیں جنہوں نےآزادی کے جدوجہد میں کوئی کردارادا نہیں کیا، لیکن آج پورے ملک میں تشدد کو ہوا دے کرخوف کا ماحول پیدا کرنا چاہتےہیں۔ حقیقت میں بزدلوں کی شناخت تشدد ہے جن کی اصلی چہرے ملک کی عوام نے پہچان لیا ہے۔ کانگریس لیڈرنےکہا کہ جابرانہ نظریات کی حامل اشخاص کومعلوم ہونا چاہئےکہ جب ملک میں خوف کا ماحول پھیلایا جاتا ہے تب تب کانگریس کا کارکن کھڑا ہوتا ہے۔ کانگریسیوں کےدل میں عدم تشدد اوررحم کے جذبات ہوتے ہیں اوراسی کےدم پروہ جابرانہ نظریات کےحامل طاقتوں کوجڑسےاکھاڑپھینکیں گے۔
اترپردیش سمیت ملک کےدیگرریاستوں میں سی اے اے اوراین آرسی کےخلاف احتجاجی مظاہروں کےدوران پھوٹ پڑنےوالے تشدد پرانہوں نےکہا کہ آوازاٹھانے پربچوں کوماررہے ہیں۔ پہلےملک میں این آرسی کی بات پھیلائی اب کہہ رہے ہیں کہ این آر سی کی توچرچہ بھی نہیں ہے۔ سماج وادی پارٹی(ایس پی) اوربہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) پر بھی اشاروں ہی اشاروں میں تنقید کرتےہوئےکانگریس لیڈرنےکہا کہ دوسری پارٹیاں حکومت سے خائف ہیں۔وہ کچھ نہیں کررہی ہیں، لیکن کانگریس نے نئے قانون کے ذریعہ خوف پیدا کرنے والی طاقتوں کوچیلنج کےطورپرقبول کیا ہے۔