آراین ایس اسپتال میں عمر رسیدہ کے لئے مفت ہیلتھ جانچ کیمپ
07:00PM Tue 13 Aug, 2013
آراین ایس اسپتال میں عمر رسیدہ کے لئے مفت ہیلتھ جانچ کیمپ
بھٹکل (رضوان گنگاولی)وجیا بینک بھٹکل و اُڈپی شاخ کی جانب سے یہاں آراین ایس اسپتال مرڈیشور میں مفت ہیلتھ چھیک اپ کیمپ منعقد کیا گیاجس کا افتتاح بھٹکل و ہوناور تعلق کے رکن اسمبلی مسٹر منکال وئیدیا کے ہاتھوں عمل میں آیا۔اس موقع پر رکن اسمبلی مسٹر منکال وئیدیا نے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیمپ ہمارے شہر کے بزرگ حضرات کے لئے بہت ہی فائدہ مند ہیں۔موصوف ایم ایل اے منکال وئیدیا نے مزید کہا کہ ہمارے شہر کے بزرگ حضرات کو چاہیئے کہ وہ اس کیمپ سے فائدہ حاصل کریں ۔اس موقع پر آر این ایس اسپتال کے میڈیکل افسر ڈاکٹر بھوانی شنکر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جس کسی کی عمر چالیس سال سے زائد ہو گئی ہوانکو چاہئے کہ وہ تین مہینہ ایک مرتببہ اپنی صحت کا جانچ کروائیں تاکہ آپ میں کوئی بیماری ہو تو آپ کو اس کی جانکاری فوری طور پر مل جائے گی اور جس سے آپ کو اسکے علاج میں آسانی ہوگی۔اس اجلاس کی صدارات مسٹرشالنی شٹی نے کی۔اس موقع پر لائنس کلب صدر فلپ المیڑا،وجیا بینک موظف افسر مسٹر ایم اآرنائک و دیگر حضرات موجود تھے۔اس موقع پر کئی ایک عمر رسیدہ افراد کی مفت جانچ کی گئی اور انہیں مفید مشوروں سے بھی نوازا گیا۔