بلدیہ کے صفائی کرمچاریوں کے کام پر نہ آنے کے سبب پورے بھٹکل شہر میں گندگیوں کا ڈھیر ؛ بارش کے پانی سے عوام کو تکلیف
02:15PM Sat 16 Sep, 2017
بھٹکلیس نیوز / 16 ستمبر،2017
بھٹکل / (نامہ نگار) بھٹکل میونسپالٹی میں ہوئے حادثہ کے بعد میونسپالٹی کی طرف سےشہرمیں صفائی کے کام کرنے والے کام کرنے کے لئے آمادہ نہیں ہیں، یہ سبھی کرمچاری اسے اپنی حفاظت کا مسئلہ بتاتے ہوئے انتظامیہ سے اپنے لئے سیکوریٹی طلب کر رہے ہیں۔ دوسری طرف ان کے کام پر نہ آنے کے سبب پورے بھٹکل میں جگہ جگہ گندگیوں کے ڈھیر نظر آرہے ہیں، دو دن سے صفائی کا کام نہ ہونے کے سبب پورا کچرہ وہیں کا وہیں دھرا ہوا ہے اور اس پر مزید تیز بارش ہونے کے سبب جگہ جگہ نالیاں کچروں سے بند ہوکر پانی راستوں پر پھیل رہا ہے جس کی وجہ سے آنے جانے والوں کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
تاہم بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر برابر صفائی کرمچاریوں کو سمجھانے میں لگے ہوئے ہیں اور کسی طرح سے انہیں کام کرنے کے لئے آامادہ کرنے کی کوشش میں ہیں۔
تاہم بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر برابر صفائی کرمچاریوں کو سمجھانے میں لگے ہوئے ہیں اور کسی طرح سے انہیں کام کرنے کے لئے آامادہ کرنے کی کوشش میں ہیں۔