سعودی محکمہ شہری ہوابازی کے سربراہ ملازمت سے برخاست
03:28PM Tue 22 Jan, 2019
سعودی فرماں روا اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزيز نے پیر کے روز ایک شاہی فرمان کے ذریعے مملکت میں شہری ہوابازی مقتدرہ کے سربراہ کو ان کے منصب سے سبک دوش کر دیا ہے۔
شاہی فرمان کے تحت عبدالحکیم بن محمد بن سلیمان التمیمی اب سعودی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے چیئرمین کے عہدے پر باقی نہیں رہے۔ فرمان میں متعلقہ حکام کو فیصلے پر فوری عمل درامد کی ہدایت کی گئی ہے۔