انڈین نوائط فورم کے لیے منعقد لوگو ڈیزائن مقابلہ میں یوسف بھالی نے جیتا پہلا انعام

04:17PM Fri 6 Mar, 2020

بھٹکل: 6 مارچ،2020 (بھٹکلیس نیوز بیورو) بیرونِ بھٹکل کی آٹھ جماعتوں پر مشتمل انڈین نوائط فورم کے لیے لوگو بنانے کے مقابلہ میں محمد یوسف ابن محمد اسلم بھالّی کے بنائے گئے لوگو پسند کرتے ہوئے اس کو اول انعام کے لیے چنا گیا ہے۔ انڈین نوائط فورم کی جانب سے جاری اخباری بیان کے مطابق بہترین لوگو بنانے پر محمد یوسف کو دس ہزار روپئے نقد انعام دیا گیا ہے جبکہ دیگر تمام مساہمین کواسناد سے نوازا جائے گا۔ اطلاع کے مطابق لوگو ڈیزائن کے مقابلہ میں بھٹکل اور اطراف سے تقریباً 41افراد نے حصہ لیا تھاجس کا انتخاب ممبئی میں منعقدہ انتظامیہ کی نشست میں ہوا اور وہاں بطور فائنل 15/لوگو کو چنا گیا اور آخر میں یوسف بھالی کے لوگو کو بہترین لوگو قرار دیا گیا۔ دیگر مساہمین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنا پوسٹل ایڈریس محمد معاذ جوکاکو (جنرل سکریٹری آئی این ایف)  کے نمبر 9886180601 روانہ کریں۔