کلبرگی ضلع کی پولیس کی کاروائی سے کئی ملزمین نے اپنا ٹھکانہ بدل دیا
03:48PM Thu 3 Aug, 2017
بنگلور(بھٹکلیس نیوز ):۔ کلبرگی ضلع پولیس نے غنڈوں اور ملزمین کی جانب سے مخالف سرگرمیاں زیادہ ہونے پر زیادہ چوکنا ہوگئی ہے اور دو دن میں تین غنڈوں پر فائرنگ کرکے ایک کوھلاک کردیا اور دو کو بری طرح سے زخمی کردیا ۔ کلبرگی ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ ششی کمار نے تمام پولیس اہلکاروں کو انہیں دئے گئے ہتھیارات کا مکمل طورپر استعمال کرنے کا حکم دیا ہے جس سے ایک طرح سے پولیس اہلکاروں کی حوصلہ افزائی ہوئی ہے ۔ڈپٹی پولیس سپرنٹنڈنٹ ایس ایس ہلور نے ایک خطرناک ملزم پرگولی چلا کر اسے مار ڈالا۔ قتل ، عصمت دری اور دیگر کئی سنگین معاملات میں ملوث ملزم35 سالہ ملیکارجن کو پولیس کئی دنوں سے تلاش کررہی تھی۔ ہلور کواطلاع ملی کہ ملیکارجن ناگیناھلی کے آشریہ کالونی میں چھپا ہے ۔ہلور نے تین پولیس اہلکاروں کو ساتھ لیکر موقعہ واردات پر پہنچے۔ ملزم کو خودکو پولیس کے حوالے کرنے کیلئے کہا گیا۔ ملزم نے ریوالور سے پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی۔ جان بچانے کی کوشش اور بھاگنے کی وجہ سے چار پولیس اہلکار گر کر زخمی ہوگئے ۔ہلور نے سرویس ریوالور سے ملزم ملیکارجن پر گولی چلا کر زخمی کیا۔اسے گرفتار کرکے کلبرگی کی سرکاری اسپتال میں بھرتی کرایا۔ جہاں ملزم زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔ بھگدڑ میں بلور اور تین پولیس اہلکاروں کو نجی اسپتال میں داخل کردیاگیا ہے۔ اس سلسلہ میں پولیس سپرنٹنڈنٹ ششی کمار اور نارتھ ایسٹ زون کے انسپکٹرجنرل آف پولیس آلوک کمار اور دیگر اعلیٰ پولیس افسران نے موقعہ واردات پہنچ کر معائنہ کیا اور اسپتال جاکر زخمی پولیس اہلکاروں کی مزاج پرسی کی۔ تمام پولیس اہلکاروں کی حالت خطرے سے باہر ہے گذشتہ پیر کے روز یہی پولیس نے ایک نوجوان رمیش کا اغواء کرکے اس کی رہائی کے لئے 15لاکھ روپیوں کی مانگ کی تھی۔پولیس نے اغوا کار روی رام سوامی اور دوارکناتھ پر گولیاں چلاکر انہیں گرفتار کرلیا اور دونوں کی سرکاری اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔ ان دونوں وارداتوں کے بعد کلبرگی ضلع کے کئی پیشہ ور ملزمین فرار ہوگئے ہیں وہ آندھرا پردیش اور مہاراشٹرا کی طرف فرار ہوگئے ہیں۔دوسری طرف پولیس ضلع بھر میں الرٹ ہوگئی ہے اور پیشہ وار ملزموں کو گرفتار کرنے کے لئے ایک فہرست تیار کی ہے۔ پولیس کے اس اقدام سے لوگوں نے خیر مقدم کیا ہے اور پولیس اہلکاروں کو مبارکباد پیش کی ہے۔