علی میاں مسجد میں فطرہ کمیٹی کی اہم نشست کا انعقاد
01:03PM Thu 22 Jun, 2017
بھٹکلیس نیوز / 22 جون، 17
بھٹکل / (رضوان گنگاولی) مو لا نا علی میاں مسجد میں مر کزی فطرہ کمیٹی بھٹکل کی ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا ، جس میں فطرہ کی تقسیم کو لے کر کئی ایک امور پر تبا دلۂ خیال کیا گیا اور کئی اہم تجاویز بھی سامنے رکھی گئی۔اس مو قع پر تمام حلقوں کے ذمہ داران نے حسب سابق اپنے اپنے علا قوں کی سر وے رپورٹ پیش کی ۔
مر کزی فطرہ کمیٹی بھٹکل کے کنو ینر جناب مو لا نا الیاس صاحب ند وی نے کئی سالوں سے جا ری اس کام پراللہ کا شکر اداکر تے ہو ئے کہا کہ یہ محض اللہ کا فضل ہے جس کی تو فیق سے یہ کام منظم طور پر گذشتہ کئی سالوں سے جا ری ہے ،پھر انھوں نے خصو صی طور پر نو جوا نوں کا شکر یہ ادا کیا کہ وہ اپنی عید کی رات کو قربان کر کے دو سروں کے لئے خو شیاں با نٹنے کا اہتمام کر تے ہیں ،اور نو جوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ۔