کسانوں کو خوشخبری اس مرتبہ ریاست میں آلفانسو آموں کی بمپر فصل متوقع
07:16AM Mon 7 Mar, 2016
بھٹکلیس نیوز ؍ 07 مارچ، 16
دھارواڑ ؍ (نامہ نگار) کرناٹک کے مشہور آم کی فصل دھارواڑ میں اکثر اگائے جاے والے آلفانسو آم اس مرتبہ کسانوں کے لئے خوشی کا سبب بننے کے پورے آثار نظر آرہے ہیں۔اطلاع کے مطابق ریاست میں دھارواڑ اور بیلگاوی اضلاع میں سب سے زیادہ آلفانسو آم کی کاشت کی جاتی ہے۔گزشتہ مرتبہ بے موسم بارش کی وجہ سے فصل بے حد کم ہوگئی تھی۔لیکن اس مرتبہ فصل بہتر بتائی جاتی ہے۔دسمبر میں ہی آم کے رختوں میں پھول نکل آئے تھے اور اب فصل بھی تیار ہوچکی ہے۔اطلاع کے مطابق 2014 میں میانگوہیا پر روک ہونے کی وجہ سے آلفانسو آموں کی فصل متاثر ہوئی تھیاس کے علاوہ بے موسم برسات سے بھی فصل کو نقصان پہنچا تھا ۔تاہم اس سال صرف دھارواڑ ضلع میں ہی ایک لاکھ ٹن آلفانسو آم فصل کی توقع ہے۔
خیال رہے کہ گوا،مہاراشٹرا،گجرات اور آندھر پردیش میں آلفانسو آموں کی زیادہ مانگ ہے اور اس قسم کے آموں کا اہم ذخیرہ دھارواڑ ضلع میں ہی ملے گا۔