حضرت ٹیپو سلطان شہید ؒ صرف مسلمانوں کے حکمران نہیں تھے بلکہ تمام قوموں کے حکمران تھے
02:03PM Wed 3 May, 2017
میسور (بھٹکلیس نیوز)میسور کے سدھارتھ میں میسور کے حلقہ چامراجہ کے رکن اسمبلی شری واسو کی جانب سے ہندوستان کی جنگ آزادی کے اولین مرد مجاہد حضرت ٹیپو سلسطان شہید ؒ کے 218 ویں یوم شہادت کے سلسلے میں ایک جلسہ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شری واسو نے کہا کہ حضرت ٹیپو سلطان شہید ؒ صرف مسلمانوں کے حکمران نہیں تھے بلکہ وہ تمام مذاہب کے ماننے والوں کے حکمران تھے۔ شری اشوک، کنوینر ، کرناٹکا کومو سوہاردا ویدیکے ، شیموگہ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر حضرت ٹیپو سلطان شہید ؒ مسلمان نہ ہوتے اور کسی دوسرے مذہب سے انکا تعلق ہوتا تو حضرت ٹیپو سلطان شہید ؒ کی تصویر ہر گھر میں رکھ کر سلطان شہید ؒ کی پوجہ کی جاتی۔کئی فرقپ پرستوں نے سلطان شہید ؒ کی تاریخ کو مٹانے کوشش کی اور ہر ہمیشہ ناکام ہوگئے ۔ شری اشوک نے کہا کہ حضرت ٹیپو ایک سچے کنڑیگا تھے اور حضرت ٹیپو سلطان شہید کی کابینہ ایک حقیقی سیکولر کابینہ تھی جس میں تمام مذاہب کے ماننے والے موجود تھے۔ ایسے جوانمرد اور سیکیولر ازم کے علمبردار حکمران کو صرف انکی یوم پیدائش یا یوم شہادت کے موقع پر یاد کرلینا کافی نہیں ہے ۔ عبد العزیز چاند ، سکریٹری، دارالعلوم صدیقیہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت ٹیپو سلطان شہید ؒ نے جس پیغام کو عام کرنے لئے شہادت پائی اس پیغام کو عام کرناہی انہیں حقیقی خراج عقیدت ہے۔ سلطان شہید ؒ کے امیج کو بگاڑ نے کے لئے چند فرقہ پرست مورخوں نے تاریخ کو توڑ مڑوڑ کر پیش کیا ہے۔ حضرت مولانا ایوب انصاری نے اس موقع پر کہا کہ ہندوستان کی گنگا جمنی کی انوکھی تہذیب کی بقاء کے لئے حضرت ٹیپو سلطان شہید ؒ کو یاد رکھنا چاہئے۔ تاج محمد خان، معتمد اعزازی ، رفاح المسلمین ایجوکیشنل ٹرسٹ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضرت ٹیپو سلطان شہید ؒ کے مخالفوں کو ایک پلاٹ فارم پر جمع کرکے انکے دماغوں میں حضرت ٹیپو سلطان شہید ؒ کے تعلق سے جو غلط فہمی ہے اسکو دور کرنا چاہئے۔ ڈاکٹر سید عقیل احمد ، سابق وائس چانسلر ، ینوپیا یونیورسٹی نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت ٹیپو سلطان صرف ایک حکمران نہیں تھے ، بلکہ ایک ولی صفت انسان اور ولی اللہ تھے۔ڈاکٹر سید شکیب الرحمن، ریٹائرڈ پرنسپال، شری جئے چامراجیندرا کالج آف انجینئرنگ نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔ جناب عارف احمد مہکری ، چیرمین ، میسور ضلع وقف مشاورتی کمیٹی نے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔ میر ہمایون، صدر، مسلم کوآپریٹیو بینک لمیٹیڈ، عبد القادر سیٹھ، صدر، میسکو اور منیجنگ ڈائرکٹر، آنکو انڈسٹریز، سید اکرم پاشاہ، اور دوسرے کئی معزز شخصیات اس مو قع پر موجود تھے